سندھ (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ ریکارڈ درست نہ ہونے پر سید قائم علی شاہ نے برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیرطلاعات شرجیل میمن کے ہمراہ اچانک گارڈن تھانے پہنچے۔ تمام ریکارڈ اور روزنامچہ چیک کیا۔ گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
اس کے بعد وزیراعلی سندھ بوٹ بیسن اور کلفٹن تھانے پہنچے اور دونوں تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جیز ہفتے میں ایک بار تھانے کا دورہ ضرور کریں۔