کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ رات گئے آج پھر شہر کے دورے پر روانہ ہوئے۔ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پولیس اسٹیشنز پر چھاپے بھی مارے۔ رات گئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وہ اچانک پیر آباد تھانے اور ناظم آباد تھانے کا دورہ بھی کیا۔
دفتری ریکارڈ چیک کیا، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ملزمان کی گرفتاری پر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے ڈی ایس پی ناظم آباد کو 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا جبکہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے فرائض کی انجام دہی پر اے ایس پی کلفٹن عبادت نثار اور ایس ایچ او نصیر تنولی کو شاباش دی، سید قائم علی شاہ نے تھانے میں موجود شہریوں سے معلومات حاصل کیں۔
جس کے بعد وزیر اعلی سندھ پہنچے بورٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ پر جہاں شہریوں سے ملاقات کی اور دوکان سے جوس بھی پیا۔ بورٹ بیسن پر موجود عوام نے وزیر اعلی سندھ کے حق میں نعرے بازی کی۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن وامان سے متعلق اجلاس میں پولیس گشت میں اضافے اور چوکیاں قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔