فرانسیسی (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلی بیری نے فرانسیسی اداکار اولیور مارٹینیز سے شادی کر لی۔ ہیلی بیری اور اولیور مارٹینیز کی شادی فرانس کے علاقے برگنڈی کے قریب ایک گاں کے فارم ہاس میں ہوئی جس میں ساٹھ مہمانوں نے شرکت کی۔
انہوں نے پہلے ایک سِول تقریب میں شادی کی جسکے بعد مذہبی رسومات ایک گرجے ادا کی گئیں۔ انہوں نے شادی کی تقریب میں ذرائع کو دعوت نہیں دی۔ یہ بیری کی تیسری شادی ہے۔ بیری اور مارٹینیز دو ہزار دس سے ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ برس ماچ میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔