(جیو ڈیسک)دبئی چمپئنزٹرافی کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ڈیرن سیمی کی جگہ ڈوین براوو کو ٹیم کا کپتان) مقرر کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین سلیکٹرزنے جن 15 کھلاڑیوں کوچمپئنزٹرافی کاٹکٹ دیا ہے انکی قیادت ڈیرن سیمی کے بجائے آل راونڈر ڈوین براوو کریں گے۔ انجری کی وجہ سے کیرن پاول ٹیم کا حصہ نہیں جبکہ کرس گیل اور رامنریش سروان جیسے سینئر کرکٹرز اسکواڈ میں شامل ہیں۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ڈوین براوو کپتان، دنیش رامدین، کرس گیل، رامنریش سروان ، جانسن چارلز، ڈیرن براوو، کیرون پولارڈ، مارلن سیمیولز، ڈیون اسمتھ، جیسن ہولڈر، ، ٹینو بیسٹ، سنیل نارائن، روی رامپال، ڈیرن سیمی اور کیمار روچ۔