سی این جی ایسوی ایشن کی 9 فیصد اضافی ٹیکس کی مخالفت

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے سینیٹ میں سی این جی اسٹیشنز پر 9 فیصد اضافی جی ایس ٹی کے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2013 میں سپریم کورٹ نے اضافی جی ایس ٹی کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو سی این جی سیکٹر سالانہ 32 ارب روپے کا ریونیو کما کر دے رہا ہے، اگر یہ فیصلہ کیا گیا تو چلتے ہوئے کاروبار کو بند کرنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروبار کرنا مزید دشوار ہوجائے گا اور عوام پر بھی اس کا بوجھ پڑے گا۔