لاہور (جیوڈیسک) سی این جی کی عدم دستیابی سے پیٹرول کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاور پلانٹس کی پیداوار بڑھ جانے کی وجہ سے فرنس آئل کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی خریداری سترہ فیصد بڑھ گئی۔ مالی سال کے چار ماہ کے دوران بارہ لاکھ ٹن پیٹرول فروخت ہوا۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10 لاکھ ٹن پیٹرول بیچا گیا تھا۔
پاور پلانٹس کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے فرنس آئل کی فروخت بھی 13 فیصد بڑھ گئی۔ چار ماہ کے دوران چونتیس لاکھ ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔