اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے سی این جی پر 9 فیصد اضافی جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق حکومت کی نظرثانی درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔
نظر ثانی درخواست فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سی این جی پر 9 فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔