اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک میں اور خاص طور پر پنجاب میں جاری گیس کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے حکم میں سی این جی اسٹیشن کھولنے کی اجازت دی تھی، حکومت نے جمعہ دس جنوری کو کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
ایک نیوز کانفرنس میں پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک مین پچھلے تین ہفتوں سے شدید ٹھنڈ اور نتیجے میں بڑھتی ہوئی مانگ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بحال کرنے کے فیصلے کی وجہ سے ملک میں گیس کا بحران سنگین نوعیت اختیار کر گیا ہے۔