سی این جی مالکان کے مسائل کے حل کیلئے بہتر طریقے سے کام کیا جائے گا ‘ لو پریشر ‘ لوڈشیڈنگ اور محکمانہ بلیک میلنگ
گجرات ( جی پی آئی ) سی این جی مالکان کے مسائل کے حل کیلئے بہتر طریقے سے کام کیا جائے گا ‘ لو پریشر ‘ لوڈشیڈنگ اور محکمانہ بلیک میلنگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ‘ ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث احمد نے گزشتہ روز گجرات میں سی این جی ایسوسی ایشن گجرات کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا’ جس کی صدارت ضلعی صدر چوہدری ندیم فخر نے کی جبکہ سرپرست اعلیٰ چوہدری اصغر تیل والا ‘ نائب صدر حاجی طاہر ‘ نائب صدر دلاور خان ‘ جنرل سیکرٹری خرم اعجاز ‘ شیخ عدنان ‘ طیب بٹ ‘ خالق ‘ نجیب اشرف چیمہ ‘ علی اصغر’ سلیم ‘ چوہدری جاوید ‘ ریحان وڑائچ’ چوہدری سرور ‘ چوہدری ذوالفقار ‘ چوہدری حمزہ شہر یار کے علاوہ گجرات اور منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے سی این جی مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ چوہدری غیاث احمد نے کہا ہے کہ سی این جی مالکان کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کیا گیا ‘ اور حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ‘ لیکن سردیوں میں پھر لوڈشیڈنگ اور بندش کا سلسلہ شروع ہونے کا خطرہ ہے’ اس لئے ہم نے کوشش کی ہے کہ سی این جی مالکان کو سہولت ملے حکومت سے ایل ایم جی گیس کی منظوری بھی لے لی گئی ہے ‘ اور پاکستان میں تین کمپنیوں کو لائسنس ملا ہے ‘ ایل ایم جی گیس سے گیس مالکان کو سہولت ملے گی ۔ ضلعی صدر چوہدری فخر ندیم نے کہا ہے کہ ایل ایم جی گیس کو خوش آمدید کہا جائے گا ۔ اور اس سے گجرات میں بھی سہولت ملے گی ۔نائب صدر دلاور خان نے کہا ہے کہ سی این جی مالکان کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے ۔ جس سے سی این جی مالکان کو تحفظ فراہم کئے جائیگا ۔ اس موقع پر سی این جی مالکان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لائنز کلب انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا مشن جاری ہے گجرات ( جی پی آئی ) لائنز کلب انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا مشن جاری ہے ‘ اپنے جذبوں کو بلند رکھیں تو مشکل سے مشکل بھی مرحلہ بھی طے ہو سکتا ہے ‘ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلب انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305N2لائن ڈاکٹر احمد شفیع نے گزشتہ روز عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں گجرات فرینڈز لائن کلب کی طرف سے ایمرجنسی آکسیجن مشین دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لائن ازم خدمت خلق کا دوسرا نام ہے ‘ اور ہمیں خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ‘ تاکہ فلاح انسانیت کا سلسلہ جاری رکھے سکے۔ گجرات فرینڈز لائنز کلب صحیح معنوں میں خدمت خلق کے مشن پر عمل پیرا ہے ‘ انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی کارکردگی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے جاوید بٹ اور اُن کے رفقاء کار کی کارکردگی قابل تحسین ہے ۔ جاوید بٹ نے کہا ہے کہ 1974ء میں انجمن بہبود مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کی بنیاد رکھی گئی ۔ اور یہ دن رات خدمت خلق کیلئے کام کر رہی ہے ۔ ہر ماہ لاکھوں روپے کی ادویات مریضوں کو دی جاتی ہے ۔ صدر گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر ثوبان شاہد نے کہا ہے کہ گجرات فرینڈز لائنز کلب خدمت خلق کا دوسرا نام ہے ‘ ہم مختلف پراجیکٹ خدمت خلق کیلئے کر رہے ہیں ۔ تاکہ عوام کو سہولت ملے سکے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فنانس سیکرٹری لائن احمد زیب ‘ ملک شاہد ‘ شیخ عمر نوخیز ‘ احسن متین ملک ‘ قاری عمران رضوان قادری ‘ ایس اے شکیل ‘ حکیم سعید احمد ‘ شفیق الرحمن بٹ’ ساجد راٹھور ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ودیگر نے ممبران موجود تھے’ اس موقع پر 90ہزار کی ایمرجنسی مشین جاوید بٹ کے حوالے کی گئی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اغواء برائے تاوان کے ملزمان گرفتار’ تفصیلات کے مطابق مورخہ 11.08.14کو محلہ خالد آباد علاقہ پولیس چوکی شاہین گجرات ( جی پی آئی )اغواء برائے تاوان کے ملزمان گرفتار’ تفصیلات کے مطابق مورخہ 11.08.14کو محلہ خالد آباد علاقہ پولیس چوکی شاہین تھانہ سو ل لائن میں حسنین علی بعمر 14/15سال طالب علم نویں جماعت کو اغواء کاروں نے دھوکہ سے دعوت کی شکل بنا کراغوء کر لیا ۔اور وارثان مغوی سے 20لاکھ روپے بطور تاوان حاصل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔جس پر وارثان مغوی حسنین علی نے ملزمان سے ڈیل کرکے مغوی بچہ حاصل کرنے کی خاطر تاوان کی رقم مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کردیے ۔اغواکاروں نے تاوان کی رقم حاصل کرنے کے بعد اگلے 10گھنٹوں میں مغوی بچہ رہا کرنے کا وعدہ کیا مگر رہا نہ کیا۔اسی دوران پولیس تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک عامر کو ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے خصوصی ہدائیت دی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے مغوی برآمد کیا جائے جس پر ایس ایچ او سول لائنز نے SIمحمد انور انچارج چوکی شاہین ASIحسن عسکری انچارج کرائم سین یونٹ ،T/ASIدلدار احمد ممبر ڈیڈیکیٹ ٹیم معہ دیگر ملازمان پر تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کر بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا دوران انٹیروگیشن ملزمان مسمیان 1۔افتخار حسین ولد کرم الٰہی سکنہ ترکھان والہ کھڈیاں خاص ضلع قصور 2۔ایم کنول شہزاد ولد منور حسین قوم جٹ سکنہ گلستان کالونی چونگی امر سدھو لاہور ،نے انکشاف کیا کہ ملزمان نے مغوی حسنین علی کو وقوعہ کے روز ہی نشہ آور گولیاں کھلا کر نہر سمبڑیال نزد ڈرائی پورٹ سمبڑیال پھینک کر جاں بحق کر دیا تھا ۔نعش مقتول مغوی حسنین علی بعد ضروری کارروائی تھانہ اروپ گوجرانولہ نے ماڈل ٹائون قبرستان میں امانتاً دفنائی ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔جس پر DPOگجرات نے ملزمان کو چند دن کے اندر ٹریس کرنے پر بہترین کارکردگی پر متعلقہ افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات میں عرصہ چھ ماہ سے ڈسڑکٹ انفارمیشن کی سیٹ خالی پڑی ہے گجرات(جی پی آئی ) گجرات میں عرصہ چھ ماہ سے ڈسڑکٹ انفارمیشن کی سیٹ خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے سرکاری خبروں کی فراہمی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔چھ ماہ قبل سید وقار نقوی کو گجرانوالہ سے گجرات میں اعزازی طور پر تعینات کیا گیا تھا مگر اب یہ سیٹ خالی پڑی ہوئی ہے ڈی سی او گجرات ذاتی دلچسپی لیکر اس سیٹ کو پر کریں۔ڈی آئی او نہ ہونے کی وجہ سے دفتر بھی بند پڑا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان خان لوّرز سوسائٹی کے ضلعی صدر گجرات راجہ وقاص علی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان گجرات(جی پی آئی)ڈاکٹر عبدالقدیر خان خان لوّرز سوسائٹی کے ضلعی صدر گجرات راجہ وقاص علی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں 12دن سے جاری دھرنا میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء نے دنیا بھر کی سیاسی وسماجی اور صنعتکاروں کو شدید کشم کش میں ڈالاہو اہے جس سے ملک پاکستان کی عزت وآبروں کو مزید نقصان ہو رہا ہے کیوں کہ ایک طرف ہماری پاک آرمی کے نوجوان ملک پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کررہے ہیں اورپاکستان کے تخفظ اور پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کر رہے جس کے لئے ہم توکیا پوری پاکستانی قوم پاک آرمی کے لئے دعاگوہے اور ہر وقت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان حالات میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری کو یہ آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کا نیادرامہ نہیں رچانہ چاہئے تھاان کو چاہیے تھاکہ پہلے پاک آرمی کے جاری شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے اختتام ہوجانے کا انتظار کرتے پھر چاہیے دھرنا دے یاکچھ بھی کرے اس وقت اسلام آباد میں آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے دھرنوں نے ملکی صورت حال کو شدید کشمکش میں ڈالا ہواہے اس وقت موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہو کر پاکستان کی بقاء اور ملک پاکستان کے تحفظ کے لئے اس کا کوئی نمایا حل جلد سے جلد نکالنا چاہیے تاکہ کہ اسلام آباد میں دھرنوں کے شرکاء میں کوئی بھی کسی قسم کا ناخوشگوار واقع پیش نہ آئیں اس وقت ہمیں ملک پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود اور پاکستانی عوام کو پر سکون زندگی گزارنے کیلئے ،لوڈشیدنگ،مہنگائی ،لوٹ مار،بھٹہ خوری،دہشتگردی،سرعام قتل غارت،غربت ،کے علاوہ کئی اسے مسائل ہے جس کے حل اور ان کے خاتمے کیلئے ہم کو سوچناچاہیے تاکہ ملک پاکستان کو قائداعظم محمدعلی جناح کا اور پاکستان عوام کا خوشخال پاکستان بنتے دیکھ کر دنیابھر کی سَرفریست میں نمبر ون پے آئیں ۔ناکہ دھرنے دے کرملک پاکستان کی عوام کی جانوں سے کھلاجائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محکمہ زراعت (توسیع)گجرات کے زیر اہتمام ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات مین جشن آزادی و تقریب تقسیم انعامات بسلسلہ پیداواری
گجرات(جی پی آئی )محکمہ زراعت (توسیع)گجرات کے زیر اہتمام ظہور الہی اسٹیڈیم گجرات مین جشن آزادی و تقریب تقسیم انعامات بسلسلہ پیداواری مقابلہ گندم 2014ء کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے ، جبکہ تقریب کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ، ایم پی اے میاں طارق محمود ، حاجی ناصر محمود ، چوہدری رضا علی ورائچ ، تنویر گوندل ، میاں اکمل ، ڈاکٹر طاہر علی ، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی ، ای ڈی او زراعت رائو خالد ، ڈی او زراعت چوہدری محمد صدیق ، ٹی ایم او خرم ترہنگی ، پی ایس او ندیم بٹ و دیگر افسران بھی شامل تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے حکم پر یکم اگست سے 30اگست تک جشن آزادی کی تقریبات بڑے جوش و خروش سے منائی جا رہی ہیں ، پنجاب بھر میں ضلع گجرات میں ہونے والی تقریبات بہت اہمیت کی حامل ہیں ، اور ضلع گجرات شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے ، یہ ملک ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی مرہون منت ہے ، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں ، گجرات عزیز بھٹی شہید کی دھرتی ہے اور آج بھی ہماری افواج اس ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے اور ہماری فوج دنیا کی بہترین فوج ہے ، انہوں نے کسان اور زمیندار اس ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اور میں تمام زمینداروں اور کسانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، جو کہ زمین کا سینہ چیر کر اناج اگاتے ہیں اور ملک میں خوراک کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے زیادہ پیدوار کرنے والے کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات دینے کا جو اعلان کیا تھا ،وہ آج پورا ہو رہا ہے ، جو کہ آگے چلے گا اور آئندہ سال ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کریں گے کہ وہ اس انعام کو ڈبل کر دیا جائے تا کہ کسانوں میں زیادہ سے زیادہ پیداوار بڑھانے کا جذبہ پیدا ہوا اور وہ ملک کو خوشحال کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں ، انہوںنے آخر میں کسان زندہ آباد ، زمیندارہ زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں ضلع گجرات کا زمیندار اور کسان انقلابی زمیندار ہے ، برصغیر کی تاریخ میں گجرات کا نام نمایاں نظر آتا ہے ، پنجاب کے 16اضلاع میں سے سیالکوٹ اور گجرات کے کسانوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام کمایا ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع بھر میں 165ماڈل فارمننگ بنائے گئے تھے ، جو کہ پانچ ایکڑ پر مشتمل تھے ، آئندہ سال ہر گائوں میں ماڈل فارمننگ بنائے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ آج کی یہ جشن آزادی کی تقریب ،یوم پاکستان کے بزرگ شہریوں ، زمینداروں کے نام کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے میں اپنی جانوں کے نذرانے دے کر اس ملک پاکستان کو معرض وجود میں لایا ، انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے جنہوں نے زیادہ گندم کی پیداوار کرنے والے کسانوں میں اس سکیم کے تحت ٹریکٹر تقسیم کیے ،پنجاب بھرمیں میرٹ پر مقابلے کروائے گئے اور میرٹ پر آنے والے کسانوں میں ہی انعام دیا گیا ، آخر میں انہوں نے کسانوں کو ہدایت کی کہ زرعی قرضے لے کر ان کو اپنی زمینوں پر ہی خرچ کریں اور اپنی پیداوار بڑھائیں ، تقریب کے دوران لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا ، جبکہ بچوں نے بھی اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کے ملی نغمے پیش کیے ، تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی نے ضلع بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں کو اپنے دستِ مبارک سے محمد اجمل گائوں ڈھنڈالی کو 62.24من فی ایکٹر پیداوار پر 55HPٹریکٹر فرسٹ انعام دیا ، دوئم انعام ناصر احمد گائوں مرزا طاہر کو 59.83من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر لیزر لینڈ لیولر جبکہ سوئم انعام شرافت علی گائوں حاجی چک 58.09من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر آٹو میٹک وہیٹ تھریشر انعام دیا ، جبکہ تحصیل گجرات میں اول انعام نصیر اللہ گائوں سمن پنڈی کو 53.3807من فی یکٹر پیدوار پر ویٹ ریپر، دوئم انعام آفتاب احمد گائوں کولووال کو 50.4783من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر سیڈ کم فرٹیلائزرڈرل، سوئم انعام صغیر احمد گائوں بھاگووال کو49.0393من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر فرٹیلائزر براڈ کاسٹر انعام دیا ، تحصیل کھاریاں میں اول انعام سید طارق رضا گائوں حاجی چک کو56.26من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر وہیٹ ریپر، دوئم انعام بلال اشرف گائوں پسوال کو 52.43من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر سیڈ کم فرٹیلائزر ڈرل ، سوئم انعام رب نواز گائوں سپرا کو 50.74من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر فرٹیلائزر براڈ کاسٹر انعام دیا ، جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر میں اول انعام بشیر احمد گائوں گل بہار کو 45.6من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر وہیٹ ریپر، دوئم انعام محمد تعذوم گائوں دندی نظام کو 40.6من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر سیڈکم فرٹیلائزر ڈرل انعام دیا ،سوئم انعام عمران زبیر گائوں خلیچ پور کھمبی کو 37.305من فی ایکٹر پیدوار کرنے پر فرٹیلائزر براڈ کاسٹر انعام دیا گیا ، جبکہ