سی این جی پمپ کا گن مین اپنی ہی رائفل کا فائر لگنے سے ساتھی سمیت زخمی ہو گیا

مصطفی آباد/للیانی: سی این جی پمپ کا گن مین اپنی ہی رائفل کا فائر لگنے سے ساتھی سمیت زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد نہر کے قریب سی این جی و پٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ یعقوب فوجی اپنی رائفل 12 بور کا فائر چلنے سے ساتھی نوید سمیت زخمی ہو گیا۔