سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) سی این جی ایسوسی ایشن کی کوششیں بلاآخر رنگ لے آئیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سی این جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے فیصلے پر وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے اس شعبے میں مقابلے کی فضا پیدا ہو گی جس سے عوام کو فائدہ ہو گا کیونکہ اب ہر سی این جی اسٹیشن اپنی قیمت خود طے کر سکے گا۔

ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے دور دراز کے علاقوں میں سی این جی مہنگی جبکہ شہر اور دیگر اضلاع میں سستی ہونے کا امکان ہے۔