لاہور (جیوڈیسک) ایل این جی درآمد کا خواب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ حکومت کے علاوہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشن مالکان نے بھی ایل این جی درآمد کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔
پنجاب میں گیس بندش سے تنگ سی این جی ایسوسی ایشن بھی اپنی مدد آپ کے تحت اب ایل این جی درآمد کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایل این جی لیے بحری جہاز تین ماہ کے اندر آنے کی توقع ہے۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق ایل این جی کی خریداری کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ رواں سیزن 30 کروڑ ڈالر مالیت کی گیس درآمد کرنے سے سی این جی سیکٹر کو فروغ ملے گا اور صوبے کے عوام کی مشکلات میں بھی کمی آئے گی۔