سی این جی اسٹیشنز سے اضافی ٹیکس وصول کرنیکی تیاریاں، ترمیمی بل سینٹ میں پیش

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے سی این جی اسٹیشنزسے اضافی ٹیکس وصول کرنیکی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس ترمیمی بل 2014 سینیٹ میں پیش کر دیا ہے۔ ترامیم کے تحت وفاق سی این جی اسٹیشنز سے 17 فیصدسیلزٹیکس کے علاوہ ٹیکس وصول کریگا۔

سپریم کورٹ نے سی این جی اسٹیشنزپر 17 فیصد سیلز ٹیکس کے علاوہ اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار دیا تھا۔ ترامیم کے تحت سترہ فیصد کے علاوہ وصول کی گئی رقم بھی ناقابل واپسی ہوگی۔سپریم کورٹ نے17 فیصدٹیکس کے علاوہ لیے گئے 28 ارب واپس کرنیکافیصلہ بھی دیا تھا۔ ادھر حکومت کاموقف یہ ہے کہ ایف بی آرقانونی طورپرسپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمدکی پوزیشن میں نہیں، حکومتی خزانے کوفوری طورپر 28 ارب کے نقصان سے روکنے کیلیے ترامیم ضروری ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینٹر رضا ربانی نے اس معاملے پر کہا ہے کہ (ن) لیگ اپوزیشن میں تھی توعدالتوں کے فیصلوں کے احترام کی مالاجپتی تھی۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں ان ترامیم کی بھرپورمخالفت کریگی۔