چنیسرمحمڈن، انعام میموریل اور چنیسر بلو کی کامیابی عرفان میموریل، الجمہوریہ فٹ بال کلب اور گلشن سوکر کو شکست کا سامنا

کراچی : کورنگی یونین فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ناصر اسپورٹس فٹ بال کلب کے اشتراک سے جاری آل کراچی عرفان شہید میموریل فٹ بال ٹو رنامنٹ میں کھیلے گئے تین اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں چنیسر محمڈن فٹ بال کلب نے عرفان میموریل فٹ بال کلب لانڈھی کو سخت مقابلے کے بعد ایک گول سے شکست دیکر کامیاب حاصل کی سخت مقابلے کے باوجود عرفان میموریل فٹ بال کلب لانڈھی کوئی گول نہ کرسکی جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

دوسرے میچ میں انعام میموریل فٹ بال کلب لانڈھی نے الجمہوریہ فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے کئے تیسرے اہم میچ میں کراچی کی دو معروف فٹ بال ٹیموں چنیسر بلو اور گلشن سوکر کے درمیان سخت مقابلہ ہو ا۔

سخت مقابلے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنیسر بلو نے ٹائی بریکر پر گلشن سوکر کو 7-8 سے مات دیدی ،ٹورنامنٹ میں کھیلے میچوں میں ریفری کے فرائض چوہدری اقبال، کامران، طاہر مقیم عبدالواحد، شکیل اور ندیم انصاری نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کے فرائض نصیر الدین عباسی نے انجام دیئے۔