سہ ملکی سیریز : فائنل سری لنکا اور بھارت میں، ویسٹ انڈیز باہر

India

India

بھارت (جیوڈیسک) نے آخری گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت اکیاسی رنز سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ حتمی معرکہ کل سری لنکا سے ہوگا۔ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب تاخیر سر شروع ہوا تو کھیل انتیس اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو شیکھر دھون ستائیس کے مجموعی اسکور پر پندرہ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نے اکتیس رنز بنائے۔ روہت شرما اڑتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارت نے مقررہ انتیس اوورز میں تین وکٹوں پر ایک سو انیس رنزبنائے۔ جواب میں سری لنکا کو بارش کے سبب چھبیس اوورز میں ایک سو اٹھتر رنز کا ہدف ملا۔

بھونیشور کمار نے سری لنکن بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔ پوری ٹیم پچیسویں اوور میں چھیانوے رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ بھونیشور کمار نے چار کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ فائنل میں کل بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔