سہ ملکی سیریز : سری لنکا نے بھارت کو شکست دے دی

India

India

بھارت (جیوڈیسک) سہ ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے عالمی چیمپئین بھارت کو ایک سو اکسٹھ رنز سے شکست دے دی۔ جمیکا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جو ان کے لئے ثود مند ثابت نہ ہوسکا۔ سری لنکن اوپنرز تھرنگا اور جے وردھنے نے ٹیم کو دو سو تیرہ رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جے وردھنے ایک سو سات رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

تھرنگا نے ایک سو چوہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں ایک وکٹ پر تین سو اڑتالیس رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم پینتالیسویں اوور میں صرف ایک سو ستاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔