سہ ملکی سیریز : سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا میچ آج مکمل ہوگا

Sri Lanka and West Indies

Sri Lanka and West Indies

سری لنکا (جیوڈیسک) سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث آج مکمل ہوگا۔ ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو انیس کے مجموعی اسکور پر تھرنگا سات رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جے وردھنے بھی سات رنز ہی بناسکے۔ سری لنکا نے انیس اوورز میں تین وکٹوں پر ساٹھ رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے سبب روک دیا گیا۔ مسلسل بارش کے سبب میچ شروع نہ ہوسکا۔ ایونٹ میں میچ مکمل کرنے کے لئے اضافی دن رکھا گیا ہے۔ اب یہ میچ آج پورا ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز ٹاپ پر ہے۔