کوچ ٹیم کے لیے مخلص ہونا چاہیے، ملکی یا غیر ملکی: شاہد آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر شاہد خان آفریدی ایک سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں ان ایکشن دکھائی دیئے۔ کہتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی ڈومسیٹک سے بہتر متبادل کھلاڑی تلاش کرے تا کہ پاکستان کا مستقبل بھی تابناک ہو۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی فارغ ہوں ڈومسیٹک کرکٹ ضرور کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کو تیس پینتس کھلاڑیوں کی لسٹ تیار کرنا چاہیے۔

بوم بوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈومسٹک ڈھانچے میں بار بار کی تبدیلی سے بہتر نتائج نہیں آ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم ایشیا کپ کھلنے بنگلہ دیش جاتی ہے تو بورڈ بنگلہ دیش پرئمیر لیگ میں کھیلنے کے لیئے کھلاڑیوں کو اجازت دے۔

شاہد خان آفریدی اب فلاحی کاموں میں بھی اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں۔ بوم بوم اپنے والد کے نام سے کوہاٹ میں ہستپال بنائیں گے۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی کنڈیشن کی وجہ سے ایشاء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم فیورٹ ہوگی۔