کوچز کی فوج کے بعد میڈیا سیل کے 4 افراد بھی انگلینڈ جائیں گے

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) دورہ انگلینڈ میں انگلش میڈیا سے کھلاڑی پریشان ہوں نہ ہوں، پاکستان کرکٹ بورڈ بہت خوفزدہ ہو چکا ہے۔ بورڈ میڈیا سے بہتر معاملات طے کرنے کے لئے چار رکنی میڈیا ٹیم بھی انگلینڈ بھجوا رہا ہے جن میں ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی، منیجر رضا، آغا اکبر اور عون زیدی شامل ہیں۔

دریں اثناء اس میڈیا سیل کی کارکردگی یہ ہے کہ قومی اور اے ٹیمیں گوروں کے دیس موجو ہیں لیکن ان کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

بورڈ نے اے ٹیم کے منیجر ذاکر خان کو خاموشی سے ہٹا کر نوشاد علی کو لگا دیا مگر اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ میڈیا سیل سے ایک رکن عون زیدی کا کام صرف موبائل فون سے کھلاڑیوں کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر لگانا ہے۔