کوچز کی تقرری کیلیے اشتہار دینے کا فیصلہ

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے کوچز کی تقرری کے لیے اشتہار دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈوکیٹ احمد شہزاد فاروق رانا کو ایک بار پھر پی سی بی کا الیکشن کمشنر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چوتھا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین نجم سیٹھی کی صدارت میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس میں شہریار خان، نوید اکرم چیمہ، یوسف نسیم کھوکھر، شکیل شیخ، ظہیر عباس، اقبال قاسم، سی او او سبحان احمد، چیف فنانس آفیسر بدر منظور خان، مینجمنٹ کمیٹی کے سیکریٹری سلمان نصیر اور بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے دبئی میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں بگ تھری ایشو کے حوالے سے بریفنگ دینے کے علاوہ ارکان کو پی سی بی کی گئی کاوشوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی میٹنگ ہر حوالے سے کامیاب رہی جس میں ہم اپنا موقف منوانے میں کامیاب رہے

ہماری ٹھوس حکمت عملی کی وجہ سے پی سی بی کو آئندہ 8 برس میں نہ صرف 30 ارب روپے کی آمدن میسر آئے گی بلکہ اس دوران بھارت سمیت دنیا کے تمام ٹیسٹ کھیلنے والے مالک کے ساتھ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر سیریز طے کر لی گئی ہیں۔