پشاور (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں کوئلہ کے کان میں جاں بحق 7 مزدوروں کی لاشیں پشاور سے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی نگرانی میں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
کوئلہ کی کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق7 کان کنوں کی لاشیں باچاخان انٹر نیشنل ائرپورٹ پر انجنیئرامیر مقام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ جو انکی نگرانی میں مرنے والوں کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔
جان بحق افراد میں ایک کا تعلق سوات اور 6 کا شانگلہ سے تھا۔اس موقع امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والے مزدوروں کے لواحقین کو 9-9 لاکھ روپے کی امداد دی جائیگی۔