اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں، جاوید شیخ

Javed Sheikh

Javed Sheikh

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اتفاق اور اتحاد کے بغیر فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکالنا ممکن نہیں، فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا، اب وقت ہے کہ ہم بھی کچھ لٹائیں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستانی شوبز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں یہاں پر ہر روز نئے چہرے سامنے آ رہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم خود میں اتفاق اور اتحاد پیدا کر لیں تو فلم انڈسٹری کو اندھیروں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر روشنیوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔