تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر موٹرسائیکل سوار طارق بیوی اور کمسن بچی سمیت جاں بحق

مصطفی آباد/للیانی : تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر موٹرسائیکل سوار طارق بیوی اور کمسن بچی سمیت جاں بحق، نواحی گائوں کھارا کا رہائشی طارق محمود اپنے سسرال جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے کچل دیا، روبینہ بی بی اور کمسن بچی ایمن موقع پر جبکہ طارق محمود ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈرائیور گرفتار، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھارا کا رہائشی طارق محمود اپنی موٹر سائیکلKFF4530پر سوار ہو کر اپنی بیوی روبینہ بی بی اور کمسن بچی ایمن کے ساتھ سسرال جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر نے ٹکر مار کر کچل دیا جس سے روبینہ بی بی اور ایمن موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ طارق محمود ہسپتال لیجاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے کوسٹر نمبرLES8941کے ڈارئیور گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تین لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار، مرحوم طارق محمود سابقہ وائس چیئرمین لیاقت جٹ کا بیٹا تھا۔