آسٹریلیا(جیوڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں چار کھلاڑیوں پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ٹیسٹ میچ کے لئے معطل کر دیا ہے ۔
آسٹریلیا کی ٹیم ان دنوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے بھارت میں موجود ہے۔۔ ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعدآسٹریلوی کوچ مکی آرتھر نے شین واٹسن ، مچل جونسن، عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن کو ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے پر ایک ٹیسٹ میچ کے لئے معطل کر دیا ہے۔
کوچ مکی آرتھر کے مطابق یہ چاروں کھلاڑی چودہ مارچ سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہونگے۔