ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، عدنان اکمل، رابن پیٹرسن پر جرمانہ

Adnan Akmal - Robin Patterson

Adnan Akmal – Robin Patterson

ابوظبی (جیوڈیسک) ابوظبی ٹیسٹ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی وکٹ کیپر عدنان اکمل اور جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن آدھی میچ فیس سے محروم ہوگئے۔ ابوظبی ٹیسٹ تو پاکستان کرکٹ ٹیم نے 7 وکٹ سے جیت لیا لیکن کھیل کے چوتھے دن ایک دوسرے کو دھکا دینا عدنان اکمل اور رابن پیٹرسن کو مہنگا پڑ گیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری ڈیوڈ بون نے پاکستانی وکٹ کیپر اور جنوبی افریقی اسپنر کو بلا کر سماعت کی جس کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ سماعت کے بعد میچ ریفری نے آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 50، 50 فیصد جرمانہ عائد کیا۔