جبرو استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِ حسینی ہے۔ علامہ شاہ عبدالحق

karachi

karachi

کراچی : دارالعلوم مصلح الدین کراچی کے مہتمم مذہبی اسکا لر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ جبرو استبدادی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا کردارِحسینی ہے موجو دہ دور میں اسوۂ حسینی کو مشعل راہ بنا کر ظلم کے معاشرے میں امن و محبت کو پروان چڑھا یا جا سکتا ہے۔

انہوںکہا کہ سید الشہداء حضرت ا مام حسین نے مید ا ن کربلا میں عظیم قر با نی پیش کر کے حق و باطل،ظا لم و مظلو م کے فر ق کو واضح کردیا اور دین اسلام کی بنیا دوں کو مستحکم کر کے قیامت تک کیلئے مثال قائم کی۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جامع میمن مسجد (پہاڑی والی) شہید ملت روڈ پرمنعقدہ محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق و باطل قیامت تک جاری رہے گا۔

تاریخ اسلام میں شہدائے کر بلاکی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سید نا حضرت امام حسین کی شخصیت جمال و کما ل مصطفی کی مظہرتھی،ظلم وباطل کے خلاف اعلائے کلمة الحق حضرت امام حسین کی سنت ہے۔