نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ فلم “سوسائیڈ سکواڈ” باکس آفس پر چھا گئی ، پہلے ہی ہفتے تیرہ کروڑ اکیاون لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔
ہدایت کار ڈیوڈ آیر کی فلم “سوسائیڈ سکواڈ” کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھوم رہی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔
ایکشن اور تھرلر فلم جیسن بورن دو کروڑ ستائیس لاکھ ڈالر کما کر اس ہفتے دوسرے نمبر پر رہی ۔ فلم کی کہانی ایک سی آئی اے ایجنٹ کے بارے میں ہے جو ماضی سے وابستہ حقائق کی تلاش میں ہے ۔ کامیڈی مووی “بیڈ مومز” اس ہفتے بھی تیسرے نمبر پر رہی ۔ فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کمائے۔