اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سردی کی حالیہ لہر آئندہ 24 گھنٹے برقرار رہے گی جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں 2 سے 3 دن صبح کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے طول و عرض میں سردی نے ایک بار پھر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ بالائی علاقوں میں برفباری رکنے کے بعد مختلف مقامات سے رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کیلیے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔
پنجاب کے اکثر شہروں میں صبح کے وقت میں دھند چھائی رہتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر میں موسم ابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔