سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی لنڈے کی رونق دوبالا ہو گئی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سردی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی لنڈے کی رونق دوبالا ہو گئی۔ ماہ جنوری میں دھوپ اور دھند کے خاتمہ کیساتھ ہی لنڈا بازار میں خریداروں کے رش میں واضح کمی آگئی تھی جبکہ گزشتہ دو روز سے بارش اور تیز ہوائوں کے سلسلہ کیساتھ ہی سردی بڑھ گئی۔

سردی بڑھتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد لنڈا مارکیٹ میں گرم کپڑے ، جیکٹیں اور سویٹر خریدنے پہنچ گئی۔ لنڈا مارکیٹ میں موجود دکانداروں کا کہنا تھا کہ موسم ٹھنڈا ہوتو انہیں اچھی آمدن ہوجاتی ہے جبکہ سردی کی شدت میں کمی کے بعد وہ گاہکوں کا انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ بیشتر خریداروں نے لنڈا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی شکایت کی اور بتایا کہ جو چیز پچاس روپے میں مل جاتی تھی دکاندار سردی کا فائدہ اٹھا کر 200 روپے تک میں فروخت کرتے ہیں۔