سرد موسم کی آمد کے ساتھ ہی الرجی اور دمہ سمیت مختلف بیماریاں عام ہو جاتیں ہیں، ماہرین کے مطابق ذرا سی احتیاط کئی بیماریوں سے بچا سکتی ہے۔
موسم ہوا تبدیل، گرم ہواؤں کی جگہ ٹھنڈی اور خنکی والی ہواؤں نے ڈالے دیڑے، سرد موسم کیا آیا بیماریاں بھی ساتھ لایا۔
ماہرین طب کے مطابق سرد موسم اپنے ساتھ وائرل انفیکشن سمیت کھانسی، نزلہ، زکام اور الرجی میں اضافہ کر دیتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق سرد موسم میں بچوں کو بلاو جہ گھر سے باہر نہ نکلنے دیں، گرم کپڑوں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال آپ کو اور آپ کے بچوں کو کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق موجودہ موسم میں کھانے میں احتیاط اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔