ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا خطاب انتہائی متعدل اور متوازن تھا اور وہ خلوص دل سے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اپنے بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا۔
ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے میں ملک کی سلامتی اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ نوازشریف اپنے نیک خیالات اور عزم پر پورا اتر سکیں۔