ہنڈی کا کاروبار اور بیرون ملک بھیجنے والے 2 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے گوجرانوالہ نے علوی چوک پر چھاپہ مار کر ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والے ملزم ارشد علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی پاکستانی کرنسی اور کروڑوں روپے ہنڈی حوالے کی رسیدیں قبضے میں لے لیں۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل لاہور نے مقامی بزنس مین کو فراڈ کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا لالچ دے کر 15 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم مرزا کاشف بیگ کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مرزا نبیل بیگ نے اپنے دیگر ساتھیوں مرزا کاشف بیگ اور نائلہ بی بی کے ہمراہ ایک گروہ بنا رکھا تھا جو بیرون ملک بھجوانے کا لالچ دے کر لوگوں سے پیسے لوٹتا تھا۔