لندن (جیوڈیسک) برطانوی فوج کے ایک چھاتہ بردار جس نے افغانستان میں طالبان کے حملے کے دوران اپنی ذاتی حفاظت کی پروا نہ کرتے ہوئے ساتھیوں کی جان بچائی اسے برطانوی فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز وکٹوریہ کراس دیا گیا ہے۔
پیرا شوٹ ریجمنٹ میں شامل 27 سالہ لارنس کارپورل جوشوا لیکی 2013ء میں ہونے والے حملے کے دوران اپنی بہادری کی وجہ سے مقبول ہوئے تھے۔ افغانستان میں خدمات کے عوض یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ تیسرے مگر پہلے زندہ فوجی ہیں۔
ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے لیکی کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ لگ بھگ 70 برس کے بعد ان کے خاندان کے کسی شخص کو وکٹوریہ کراس ملا ہے۔
ان کے کزن سارجنٹ گرے لیکی کو جنگ عظیم دوم میں ان کی خدمات کے عوض نومبر 1945ء میں وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا تھا۔
جوشوا کو 22 اگست 2013ء میں طالبان کے مضبوط گڑھ ہلمند میں ہونے والے ایک حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر یہ اعزاز دیا گیا۔