حویلی لکھا (جیو اردو) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی قائم مقام پرنسپل حواس باختہ ہو گئی، داخلے کے لئے آنے والی طالبہ اور اُس کی کزن پے تھپڑوں کی بارش کر دی، قانونی کاروائی کے ڈر سے اپنے کمرے میں لیجاکر ہراساں کرتے ہوئے خود ساختہ معذرت نامے پے دستخط اور انگو ٹھوں کے نشانات بھی لگوا لیئے،اعلیٰ حکام واقعہ کا فوری ازخود نوٹس لیں متاثرہ طالبہ اور اُس کے ورثاء کی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران اپیل۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی قائم مقام پرنسپل آئشہ غفور ،چوکیدارحنیف اور محسن پے طالبہ نمرہ اور اُس کی کزن شمائلہ ڈوگر نے اپنے ورثاء کے ہمراہ پریس کلب (متین آسی گروپ) میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ کالج میں نئے داخلے کی معلومات لینے اور نمبرہ کو کالج میں داخلہ دلوانے گئیں تو کالج کے مین گیٹ پے تعینات حنیف اور محسن نامی چوکیدا اُن کے ساتھ بد سلوقی سے پیش آئے اور انہیں نقاب اتارنے کا کہا گیا جب چوکیداروں کا کہا نا مانا گیا تو وہ کالج کی عارضی پرنسپل آئشہ غفور کے پاس لے گئے جس نے نئے داخلے کے حوالے سے معلومات دینے کی بجائے نامعلوم وجوہات کی بنا پے اچانک حواس باختہ ہوتے ہوئے نمرہ اور شمائلہ ڈوگر پے تھپڑوں کی بارش کردی جبکہ کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے متاثرہ لڑکیوں کو اپنے دفتر میں بیٹھا کر مختلف طریقوں سے ہراساں کرتے ہوئے عارضی پرنسپل نے خود ساختہ معذرت نامے پے دستخط اور انگوٹھوں کے نشانات بھی لگوا لیئے ،لڑکیوں اور اُن کے وارثان نے واقعہ پے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور ڈی،او کالجز سے فوری طور پے ازخود سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،دریں اثناء محسن نامی چوکیدار بارے یہ بھی دریافت ہوا ہے کہ وہ اپنے والد غلام حسین کی جگہ پے فرائض سرانجام دے رہا ہے،جبکہ غلام حسین گھر بیٹھے سرکاری تنخواہ وصول کررہا ہے جوکہ مکمل طور پے قانون شکنی اور اداروں سے کھلا مذاق ہے۔
حویلی لکھا( جیو اردو) ہیومن رائٹس ابزرور کا ماہانہ اجلاس۔انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ابزرور کا ماہانہ اجلاس مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوا اجلاس میں ضلعی صدر محمد احمد ساجد اور اُن کے دیگر ساتھیوں نے خصوصی طورپے شرکت کی اجلاس میں ایم ،کیو ایم کے سربراہ کی وطنِ عزیز کے خلاف گندی زبان کے استعمال اور میڈیا ہاوسسز پے حملوں کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اِس ماہانہ اجلاس میں معروف عالمِ دین صاحبزادہ محمد طاہر نوری اشرفی،ملک اعجاز نول ،فاروق آرائیں ،دانیال احمد اور محمد خان چراغ بھی موجود تھے،اجلاس کے دوران ضلعی صدر محمد احمد ساجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر پیں بھارتی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن اب زیادہ دور نہیں جب کشمیری اپنی مرضی کی زندگی گزاریں گے اور بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔
چوہدری فتح اللہ نواز بُھٹہ نمائندہ جیو اردوحویلی لکھا ضلع اوکاڑہ0300.6692536.0333.6991643 dated29.8.2016 Email.FATEHULLAH.NAWAZ.BHUTTA@GMAIL.COM