ممبئی (جیوڈیسک) سلمان خان کیساتھ 2010 میں فلم’’ویر‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زرین خان نے انکشاف کیا ہے کہ کالج ایج میں وہ بہت موٹی اور بھدی تھیں کالج کی سبھی لڑکیاں اور کلاس فیلوز میرا مذاق اڑایا کرتیں۔مجھے ان کا یہ رویہ بالکل نہیں بھاتا تھا۔
ایک انٹرویو میں زرین خان نے مزید کہا کہ بالی وڈ میں کام کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔انھوں نے کہا کہ میری ٹین ایج کی تصویریں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں وہی ہوں۔انھوں نے بتایا کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نے پانی ذات پر توجہ دینا شروع کی اور خود کوپرکشش بنانے کا عزم کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اپنی غذا کے ساتھ ورزش شروع کردی اور کچھ ہی عرصے میں اپنا وزن اتنا کم کرلیا کہ میری وہی سہیلیاں میری خوبصورتی کے گن گانے لگیں۔انھوں نے کہا کہخود کو پرکشش بنایا تو سب میرے دیوانے ہوگئے۔