رشوت ستانی کے الزام میں پروفیسر گرفتار، طلبا سراپا احتجاج

Bribes

Bribes

فیصل آباد (جیوڈیسک) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی نے پروفیسر حامد کو شہری سے 8 ہزار روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بچیکی کے رہائشی بشیر احمد نے اینٹی کرپشن میں درخواست گزاری تھی کہ پروفیسر حامد اس کے بھتیجے کو بطور نائب قاصد بھرتی کرانے کے سلسلے میں رشوت طلب کررہا ہے

جس پر چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کو پکڑ کر تفتیش شروع کر دی۔ بعد ازاں پیرا میڈیکس کالج کے طلبہ نے اس گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کے سامنے روڈ بلاک کردی تاہم پولیس سے مذکرات کے بعد منتشر ہو گئے۔