ترنول (نمائندہ خصوصی) معروف کالم نگار اورنجی اخبار کے نیوز ایڈیٹر عتیق الرحمن ترنول پریس کلب کے سیکرٹری فنانس منتخب۔ ترنول کی عوام اورصحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں رہینگے،نومنتخب سیکرٹری فنانس۔تفصیلات کے مطابق ترنول پریس کلب اسلام آباد رجسٹرڈ کے انتخابات 2018 مکمل۔روزنامہ میٹروواچ کے نیوز ایڈیٹر اور معروف کالم نگار و مذہبی سکالرعتیق الرحمن دوسری مرتبہ ترنول پریس کلب کی کابینہ میں شامل۔عتیق الرحمن کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔
گذشتہ روزہ تقریب حلف بردار ی میں چیئرمین گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر نے نومنتخب عہدیدران سے حلف لیا۔ واضح رہے گذشتہ سال عتیق الرحمن نے بحیثیت سیکرٹری اطلاعات ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔انہوں نے حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترنول اسلام کا دیہی علاقہ ہے اس کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ترنول کے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہے ہیں اور آئندہ بھی سرگرم عمل رہینگے۔