کالجز میں سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے لئے پرنسپلز کو 5 جنوری تک مہلت

Security

Security

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی ڈویژن نے اٹک، جہلم، چکوال اور راولپنڈی اضلاع کے 97 گرلز وبوائز کالجز میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے پرنسپلز کو 5 جنوری تک کا الٹی میٹم دے دیا، کالجز کیلئے سکیورٹی کی نئی ایس او پی جاری کردی جس کے تحت تمام کالجز میں سی سی ٹی وی کیمرے، 8 فٹ اونچی دیواریں بنانے، خاردار تاریں لگانے، واک تھرو گیٹ، میٹل ڈی ٹیکٹر، بیرئر اور رکاوٹوں کویقینی بنا یا جائے گا جبکہ ڈویژن بھر کے تمام کالجز کی چھٹیاں سکیورٹی انتظامات سے مشروط کردیں

سانحہ پشاور کے بعد سرکاری سکولوں اور کالجز کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے 97 گرلز اور بوائز کالجز میں سکیورٹی کیلئے نئی ایس اوپی جاری کردی گئی جو 14 پوائنٹ پر مشتمل ہے جس کے مطابق ڈویژن بھر کے کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 5 جنوری 2015 تک اپنے کالجز میں سکیورٹی کے انتظامات کو جاری کردہ ہدایت کیمطابق یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کو بروقت روکا جاسکے

کالجز کی سکیورٹی کیلئے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام کالجز کو 11 جنوری تک چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ ایسے سکول جن کی سکیورٹی غیر تسلی بخش ہو گی انہیں کھولنے کیلئے سکیورٹی انتظامات سے مشروط کر دیا۔