کولمبیا(جیوڈیسک)کولمبیا میں 4 ممالک کے فیشن ڈیزائنرز نے ایک منفرد فیشن شو کا اہتمام کیا، ماڈلز نے بجلی کی تاروں والے ملبوسات پہن کر واک کی تو کچھ ماڈلز ریمپ پر لیٹ گئیں۔کولمبیا کے فیشن شو میں ہالینڈ، امریکی، کولمبین اور ایسٹونیا کے فیشن ڈیزائنرز نے موسم خزاں اور سردیوں کے منفرد ملبوسات نمائش کے لئے پیش کئے۔
شو کا آغاز ہوا سیاہ اور سفید ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز کی ریمپ واک سے۔ فیشن کا مقصد فنکار کے لئے روشنی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کے بعد ماڈلز منفرد نقاب پہنے سٹیج پر آرام سے لیٹ گئی اور سونے کا مظاہرہ کیا۔
امریکی فیشن ڈیزائنرز نے انیس سو ستر کے فیشنز پیش کئے جو شائقین کی خاص توجہ کا مرکز بنے رہے۔ 4 دہائیوں قبل پہنے جانے والے ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے منفرد روشنیوں میں ریمپ پر واک کی۔