کولمبیا کے ایسویڈو نے کیلیفورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

California Bicycle Race

California Bicycle Race

پام سپرنگ(جیوڈیسک)کولمبیا کیایسویڈو نے کیلیفورنیا سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت کر ییلو جرسی پر بھی قبضہ جما لیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام سپرنگز میں ہونیوالی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ ایک سو ننانوے اعشاریہ سات کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔

جس میں رائیڈرز نے شاندار پرفارمنسسز دکھائیں۔ کولمبین سائیکلسٹ ایسویڈو نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے سات منٹ اور چالیس سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔اس فتح کے ساتھ ہی ایسویڈو ییلو جرسی پر بھی اپنا قبضہ جما لیا،بارہ سیکنڈ کے فرق سے امریکہ کے گارڈیرن ،دوسرے اور ویسترا تیسرے نمبر پر رہے۔