کولمبیا: بم دھماکے میں 8 افرا د ہلاک اور 20 زخمی

Colombia

Colombia

کولمبیا (جیوڈیسک) میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق باغیوں نے کولمبیا کے جنوبی علاقے اینزا میں واقع فوج اور پولیس کی مشترکہ چوکی پر میزائل فائر کیا اور پولیس اسٹیشن پر سلنڈر پھنکے گئے۔

دھماکے میں 6 فوجی، دو پولیس آفیسر اور دو شہری ہلاک ہو گئے۔ فوجی ذرائع کے مطابق حملہ شدت پسند تنظیم فارس کے جنگجوں نے کیا۔ کولمبیا میں گزشتہ کئی سال سے جاری خانہ جنگی میں 2 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔