کولمبیا : دارالحکومت بگوٹا میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 30 زخمی
Posted on February 20, 2017 By Mohammad Waseem بین الاقوامی خبریں
Bogota Blast
بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ بگوٹا میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص مارا گیا جبکہ تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ جو بُل فائٹنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے کو کنٹرول کرنے کے لیے جمع ہو رہے تھے۔
بگوٹا کے میئر کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کا پیچھا کیا جائے گا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
بل فائٹنگ پر چار سالہ پابندی ختم کیے جانے کے بعد کولمبیا میں مظاہرے جاری ہیں۔