کولمبیا کے قانون دانوں نے سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی کا بل منظور کر لیا۔ سرکس مالکان کو دوسال میں اپنے شوز سے جانوروں کو ہٹانے کا حکم دیدیا گیا۔ خلاف ورزی پر سخت جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔
جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم کارکنوں اور کانگریس کے ارکان نے بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکس میں جنگلی جانوروں کے استعمال پر پابندی جانوروں کے حقوق کے دفاع کیلئے ایک اہم قدم ہے۔
صدر جوآن سینتوس کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد کولمبیا سرکس میں جنگلی جانوروں پر پابندی لگانے والا چوتھا لاطینی امریکی ملک بن جائے گا۔ اس سے پہلے بوولیویا، پیرو اور پیراگوئے سرکس میں جانوروں کے استعمال پر پابندی لگا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ بل کی منظوری اے ڈی آئی نامی تنظیم کی جانب سے جانوروں پر ہونے والے ظلم پر تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے اور مہم چلانے کے بعدعمل میں آئی ہے۔