کولمبیا : فیشن ویک میں ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے

Columbia

Columbia

کولمبیا(جیوڈیسک)میں نت نئے پہناوں سے سجے فیشن ویک کے رنگ عروج پر پہنچ گئے، ماڈلزنے دیدہ زیب ملبوسات کیساتھ ریمپ پر واک کر کے شائقین کیدل موہ لئے۔دو روز قبل شرو ع ہونیوالے فیشن ویک میں کولمبیا کے ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔

فیشن ڈیزائنرز نے کولمبیا کے مقامی قبیلے وایو کی ثقافت کو اپنے ملبوسات کا حصہ بنایا جسے شائقین نے خوب پسند کیا۔ بیشترملبوسات کو اسی قبیلے کے ہنرمندوں نے تیار کیا تھا۔ ماڈلز نے دیدہ زیب رنگوں والے انوکھے ملبوسات کیساتھ ریمپ پر واک کر کے شو کو چار چاند لگا دیئے۔