بوگوٹا (جیوڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں زیکا وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کی تعداد 2 ہزار 1 سو سے تجاوز کر گئیں ،مائکرو سفیلے سے متاثرہ بچوں کی دماغی نشوونما متاثر ہو تی ہے۔
کولمبیا کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں زیکا وائرس کے 20 ہزار 2 سو 97 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جن میں 2 ہزار 1 سو 16 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ابھی تک ایسے کسی بچے کی پیدائش رپورٹ نہیں ہوئی ہے، زیکا وائرس جنوبی امریکا کے23 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔
برازیل کے بعد کولمبیا خطے میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہیں، سائنسدانوں نے زیکا وائرس سے بچاو کی ویکسین تیار کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔