کولمبیا : بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 92 افراد ہلاک

Colombia

Colombia

بوگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 92 ہو گئی جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے شمال مغربی صوبے اینٹيوكيا میں شدید بارشوں کے باعث دریا میں آنے والا سیلاب مٹی کا تودا گرنے کی وجہ بنا۔

مقامی حکام نے کہا ہے کہ مٹی کا تودا اس وقت گرا جب لوگ سو رہے تھے۔