کولمبیا : باغیوں نے دو جرمن باشندوں کو آزاد کرا لیا

Colombia

Colombia

کولمبیا(جیوڈیسک)کولمبیا کے باغیوں نے گزشتہ روز دو جرمن باشندوں کو آزاد کرا لیا جنہیں انہوں نے نومبر میں یرغمال بنا لیا تھا۔ یہ بات ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے بتائی ہے ۔امدادی گروپ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں یرغمالیوں کو نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کے گوریلوں نے شمال مشرقی کولمبیا کے دیہی علاقے میں آئی سی آر سی کے وفود سمیت انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام کرنیوالی ٹیم کے حوالے کر دیا۔ دونوں بھائیوں کی شناخت69 سالہ اووی اور 73 اوٹوبریور سے ہوئی ہے۔

انہیں نورٹ دی سنٹینڈر محکمے کے اسی علاقے میں چار ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جہاں انہیں گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔ کولمبیا میں آئی سی آر سی وفد کے سربراہ جورڈی ریاک نے بتایا کہ دونوں افراد کی رہائی پر ہم خوش ہیں اور انہیں جلد اپنے خاندان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ اس قسم کی کارروائی میں یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے جو غیرجانبدارانہ ، شفاف اور آزادانہ طریقے سے تمام پارٹیوں کے درمیان طے پایا ۔آئی سی آر سی نے ہمیشہ لوگوں کو مشکلات سے نکالنے میں مدد کی ہے۔

جو آزادی سے محروم تھے۔ دونوں آدمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اوکانا شہر لایا گیا ہے جہاں پر انہیں بگوٹا کے لئے طیارے میں سوار ہونے سے قبل جرمن سفارت خانے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں پر جرمن سفارت کار نے ان کا استقبال کیا اور ہوٹل لے گئے۔ سابق اٹارنی جیمی برنل کیولر جو یرغمالیوں کو رہائی دلانے والی ٹیم کا حصہ تھا نے بتایا کہ آئی سی آر سی نے دونوں بھائیوں کو صحت مند قرار دیا ہے اگرچہ رہائی کے بعد وہ تھکے اور دبے ہوئے تھے۔ جرمن وزارت خارجہ نے یرغمالیوں کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا۔