کولمبیا کا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 10 مسافر ہلاک

Colombia

Colombia

بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایمازون جنگلات میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے 10 مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔

طیارہ عالمی وقت کے مطابق آٹھ بجے شب ملک کے جنوبی علاقے میں واقع ہوائی اڈے آراراکوارا سے اڑا تھا تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ اس کا رابطہ اس وقت منقطع ہو گیا جب وہ شہر فلورنسیا پر سے گزر رہا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ تباہ شدہ طیارے کے ٹکڑے شہر پورٹو سانتاندر سے 10 کلو میٹر کے فاصلے پر ملے ہیں۔