بگوٹا (جیوڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق بگوٹا حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جمعرات کو اس تاریخی معاہدے پر دستخط کریں گے۔
اس نئے معاہدے کی منظوری کے لیے ریفرنڈم نہیں کرایا جائے گا بلکہ اس مقصد کی خاطر اسے کانگریس میں بھیجا جائے گا۔ قبل ازیں اس تناظر میں ایک مجوزہ ڈیل کو عوامی ریفرنڈم میں مسترد کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فارک گوریلا باغیوں کے ساتھ امن عمل کی کوششوں کے اعتراف میں اسی برس کولمبیا کے صدر سانتوس کو امن کا نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔