کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کے ٹکڑے نگل کر اسمگل کرنے والے 7 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سونا نگل کر بھارت جانے والی پرواز پر سفر کی کوشش کررہے تھے، ان میں 6 بھارتی شہری اور ایک سری لنکن شامل ہے۔
حکام نے ساتوں افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیاگیا تاکہ کسٹم حکام ان کے معدوں میں موجود سونے کے 25 ٹکڑوں کو تحویل میں لے سکے۔ سونے کا مجموعی وزن اور اس کی مالیت کا ابھی تک کوئی اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔ گزشتہ ہفتے بھارت نے سونے کے زیورات درآمد کرنے پر ڈیوٹی بڑھا کر 15 فیصد کر دی تھی۔